وزیر اعظم کے جھانسوں میں عوام  نہیں آئیںگے، اسلم خان فاروقی 


کراچی (این این آئی)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے پر افسوس کا بیان مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بہلانے کی کوشش ہے تاہم وزیر اعظم کے جھانسوں میں عوام نہیں آئے گی انہوں نے سول سوسائٹی کے معززین و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کی مفادات کی سیاست اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپنے سے بے نقاب ہو گئی ہے عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں بننے والی پی ڈی ایم کی حکومت عوام کا اعتماد کبھی حاصل نہیں کر پائے گی حکومت چاہئے کتنے بھی بہانے بنالے انہوں نے مزید کہا کہ غربت و مہنگائی کی ماری غریب عوام محرومیوں کی زندگی بسر کررہی ہے اور حکومت ہی اس کی ذمہ دار ہے چاہئے حکومت کچھ بھی بولے عوام اس کے باتوں میں نہیں آئے گی عوام اب باشعور ہو گی ہے اور اپنے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانا سیکھ گئی ہے۔ 
 اسلم خان فاروقی 
سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے لائحہ عمل وضع 
نہ ہونا باعث تشویش ہے۔ مولانا عبد الماجد 
کراچی (این این آئی)پاکستان امن کونسل(سندھ) کے صوبائی صدر، مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم و جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر کے خطیب مولانا عبدالماجد فاروقی نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے لائحہ عمل کا وضع نہ ہونا باعث تشویش ہے متاثرین سیلاب کو مہنگائی اور سیلابی تباہ کاریوں نے کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور کی کردیا ہے تاہم سیلاب متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہماری اسلامی ذمہ داری اور انسانیت کی خدمت ہے جبکہ اللہ تعالی کو راضی کرنے کا بھی ایک ذریعہ ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اسلامی و انسانیت کی خدمت کے جذبے سے متاثرین سیلاب کی دل کھول کر مدد کریں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب متاثرین ہماری مدد کے منتظر ہیں ہمیں ان کی بحالی تک ان کا سہارا بننا ہوگا اسلامی تعلیمات سے ہمیں یہی درس ملتا ہے انہوں نے کہا کہ فرض عبادات کے بعد انسانیت کی بھلائی و خدمت بہترین عبادت ہے اس کی ادائیگی میں غفلت سے اللہ تعالی کو راضی کرنے کا موقع ہاتھ سے نکل سکتا ہے۔
مولانا عبد الماجد

ای پیپر دی نیشن