شہباز اور مریم غلام الیکشن کمشنر کے ذریعے انتخابات پر اثرانداز ہونگے، خرم شیرزمان

Sep 30, 2022


کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شہباز اور مریم غلام الیکشن کمشنر کے ذریعے انتخابات پر اثر انداز ہونگے۔اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز اینڈ کرپٹ کمپنی کی آڈیو لیک کے بعد چیف الیکشن کمیشن اخلاقی طور پر مستعفی ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ہر انتخاب فکس الیکشن قرار دیا جائے گا، کراچی میں آئندہ دنوں ضمنی و بلدیاتی الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ کیا چیف الیکشن کمشنر ثابت کرسکتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار ہیں؟پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈرنے کہا کہ یہ استعفے، دھاندلی سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچانے کا ہر ہتھکنڈا آزماچکے ہیں، مریم اور شہباز کے حکم پر ہر انتخابات میں بدمزگی پیدا کی جاتی ہے۔خرم شیر زمان نے کہا کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں مریم شہباز آڈیو کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست کرتے ہیں۔
خرم شیرزمان

مزیدخبریں