کراچی (این این آئی)پیر صاحب پگارا کے فلسفے پر کاربند ہیں سندھ کو متحد کریں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے سیلاب متاثرین کے لیئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کی جانب سے امدادی سامان کو سندھ کے متاثرہ اضلاع میں روانگی کے موقع پر کیا انہوں نے کہا اس وقت جو کام حکومت سندھ کے ہیں وہ عوام کی فلاح کے لیئے کہیں دیکھائی نہیں دے رہی اس موقع پر ممبر ورکنگ کمیٹی سندھ فیصل علی بلوچ ڈپٹی کنوینئر کراچی زون رابطہ کمیٹی نعیم سجاد ، جمشید احمد خان ممبر کراچی زون رابطہ کمیٹی افضال احمد ، سیکریٹری سر احمد علی جیسلمیری ،بابر لودھی و دیگر موجود تھے سردار عبدالرحیم نے اس موقع پر کراچی کے تمام اضلاع ، پی ایس ، یوسیز کے عہدیداران کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ان کی محنت پر خراج تحسین بھی پیش کیا اور عہد کیا پیر صاحب کے امن و اتحاد کے پیغام کو عوام الناس تک پہنچائیں گے اور یونس سائیں کی رہنمائی میں سندھ سے اس جابر حکومت کا خاتمہ کرکے عوامی امنگوں پر مبنی حکومت قائم کریں گے جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیئے کام کرے گی
سردار عبدالرحیم
پیر صاحب پگارا کے امن و اتحاد کا پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے ،سردار عبدالرحیم
Sep 30, 2022