کراچی (این این آئی)تھائی لینڈ کی مسلم این جی
او”خون چوائے خون فاو¿نڈیشن ©©“ ( Khon Chuay Khon)کے وفد نے الخد مت کراچی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اووہاں الخدمت کے ذمہ داران سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئر مین ”خون چوائے خون “ اسماعین مادادام ( Ismaaen Madadam) کررہے تھے،جبکہ سیکریٹری محمد فیصل ،اسسٹنٹ سیکریٹری ،پاک ڈینوراسیٹ( Pakdeenoraset) ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پرالخدمت کے ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ،منیجر ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ فرید احمد ،مغیرہ ابراہیم ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔ وفد کو الخدمت کی سیلاب متاثرین کیلئے جاری سرگرمیوں سے متعلق بتایا گیا ۔انہیں پاکستان میں ہونے والے نقصانات اور اس سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے بھی آگا ہ کیا گیااور سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات بھی بتائیں گئیں ۔چیئر مین ”خون چوائے خون “اسماعین مادادام ( Ismaaen Madadam) کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے آئے ہیں ۔انہیں یہ دیکھ کردکھ ہوا کہ پاکستان میں بڑے پیمانے سیلاب سے تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخد مت پاکستان کی بڑی این جی او ہے جو سیلاب متاثرین کیلئے کام کر رہی ہے ۔الخدمت کی سرگرمیاں قابل قدر ہیں۔ تھائی لینڈ کے مسلمان اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور اس ضمن میں جو بھی ممکن ہوا سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی ۔انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی چیک بھی ایگز یکٹوڈائریکٹرراشد قریشی کے حوالے کیا۔ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے تھائی مسلم این جی او کے وفد کا شکریہ اد اکیا کہ وہ الخدمت کے دفتر آئے اور انہوں نے الخدمت کا حوصلہ بڑھایا ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت نے سیلاب کی آمد کے ساتھ ہی ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کر دیا تھا۔ الخدمت کراچی بڑے پیمانے پر امدادی سامان سندھ اور بلوچستان کے متاثرین کو بھجوا چکی ہے۔ متاثرین کیلئے خیمہ بستیاںبنائی گئی ہیں اور انہیں طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ متاثرین کو راشن ،کھانا اور پینے کے پانی پہنچانے کے ساتھ ساتھ ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود الخدمت کی جانب سے امدادی کا موں کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ متاثرین کی بحالی تک جاری رکھا جائے گا ۔اس موقع پروفد کو الخدمت کی یاد گاری شیلڈز دی گئیں اور اجرک کے تحائف دیئے گئے ۔
تھائی مسلم این جی او