حیدرآباد(بیورو رپورٹ )ڈینگی کے مرض میں اضافہ،حیدرآباد کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں متاثرہ افراد زیر علاج،تعداد میں یومیہ کی سطح پر اضافہ ہورہا ہے،ذرائع۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد ضلع جو کہ 25لاکھ سے زائد کی آبادی پر مشتمل ہے جہاں ڈینگی کے مرض نے اپنے پنجے گاڑھنا شروع کردیئے۔اس سلسلے میں نوائے وقت کو ذرائع نے بتایا کہ حیدرآباد کے سرکاری اور درجنوں نجی ہسپتالوں میں ڈینگی کے مرض سے متاثرہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے،جن کا طبی معائنے اور مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹوں میں ڈینگی کا مرض مثبت آنے پر انہیں طبی امداد دیئے جانے کا سلسلہ سرکاری اور باز نجی ہسپتالوں میں جاری ہے۔حیدرآباد کے ہلال احمر ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریض جن میں ارشد خان ولد وارث خان جوکہ پکہ قلعہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں انہیں گذشتہ روز ڈینگی کا مرض لاحق ہونے کے باعث انہیں ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے رپورٹ آنے پر معلوم ہوا کہ انہیں ڈینگی کا مرض ہے جبکہ علی گل رحیمان خاتون سمیت دیگر متاثرہ ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کو طبی امداد دیئے جانے کے سلسلے میں حیدرآباد کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، واضع رہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد میں اضافے کے سبب شہریوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔
ڈینگی کیسز