حصول انصاف کے لئے  نواب شاہ کے رہائشی کامظاہرہ 

Sep 30, 2022


حیدرآباد (بیورو رپورٹ) نواب شاہ کی جمشید کالونی کے رہائشی عابد محمود نے اپنی اہلیہ ساجدہ اور معصوم بیٹی کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تھانہ بی سیکشن کی پولیس گزشتہ رات ان کے گھر میں داخل ہوئی اور اس کی والدہ مسمات عابدہ، بھائی آصف، عمر دراز اور بھتیجے کو گرفتار کر لیا جنہیں ان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔یہ سب بااثر افراد کے ایماءپر کیاجارہاہے ، انہوں نے کہا کہ بی سیکشن پولیس ڈاکو¶ں کی طرح گھر میں گھس گئی ہے اور لوگوں کو اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ تمام لواحقین کو رہا کیا جائے اور بااثر افراد کے خلاف سخت کارروائی کر کے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں