میرپور ماتھیلو،گراں فروشوں  کے خلاف کارروائی


میرپور ماتھیلو ( نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایت پر منافع خوروں کے خلاف کارروائی، اوباوڑو میں گراں فروشوں سے 10 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اوباوڑو آصف علی جونیجو نے اسسٹنٹ مختیارکار مہتاب ملک کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کرکے میڈیکل اسٹورز اور پیتھالوجیکل لیبارٹریز کا جائزہ لیکر ادویات اور ٹیسٹوں کے من پسند نرخ وصول کرنے پر پرکاش کمار اور غلام رسول پر 5-5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
. اس موقع پر انہون نے تمام تمام میڈیکل اسٹورز اور لیبارٹریز مالکان کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ادویات اور ٹیسٹوں کی من پسند قیمتیں وصول کرنے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...