بدین ، سیلاب سے متاثرہ بچوں کےلئے خیموں کے اندر اسکول

Sep 30, 2022


بدین(نامہ نگار )بدین میں سیلاب متاثرین کے بچوں کے لیئے حکومت نے خیموں کے اندر اسکول کھول دیئے جہاں بچے بھی شوق سے پڑھتے دکھائی دیتے ہیں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد اس سے متاثر ہونے والے متاثرین خیماں بستیوں میں رہائیش پزیر ہوچکے ہیں جہاں حکومت سندھ نے سندھ ایجوکیشن کے تعاون سے اسکول کھول دیئے ہیں تاکہ بچوں کی تعلیم چلتی رہے۔
 قائم کیئے جانے والے اسکولوں میں ماہر اساتذہ کے زیر نگرانی بچوں کی اکثریت دل لگا کر تعلیم حاصل کررہی ہے خیمہ بستی میں رہائش پزیر متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ جب تک ان کی اپنے گھروں کی اور واپسی کا سلسلہ شروع ہو تب تک بچوں کی تعلیم متاثر ہونے سے بچ گئی۔

مزیدخبریں