میرپور ماتھیلو(نامہ نگار ) ڈہرکی کے نرلی مائینر، ڈہر واہ، نہال واہ کے آبادگاروں کی جانب سے پانی کی قلت کے خلاف ایریگیشن انجینئر کی آفیس کے سامنے احتجاج مظاہرہ، دہرنا، نرلی مائینر، نہال واہ، ڈہر واہ میں پانی دینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے کاشتکاروں نے نرلی مائینر، ڈہر واہ، نہال واہ کے آبادگاروں کی جانب سے پانی کی قلت کے خلاف ایریگیشن انجنیئر میرپور ماتھیلو کی آفیس کے سامنے احتجاج مظاہرہ کر کےدہرنا دیا گیا، اس موقع پر آبادگاروں اصغر علی بھٹو، علی نواز کوبھر، حاجی محبت کوبھر، مومن میرانی ودیگر نے کہا کہ نرلی مائینر، نہال مائینر اور ڈہر مائینر پر ابھی تک پانی نہیں آیا۔
، برسات کی وجہ سے ہمارا فصل تباہ ہو گیا تھا لیکن اب ہم دوسرا فصل کاشت کرنے کے لیئے پانی نہیں ہے ، جس کی وجہ سے ہمارا کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے، انہوں نے نرلی مائینر، نہال واہ، ڈہر واہ میں پانی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
میرپور ماتھیلو، قلت آب کے خلاف آبادگاروں کا احتجاج
Sep 30, 2022