حیدرآباد (بیورو رپورٹ) ماہر امراض قلب ڈاکٹر فضل الرحمان میمن نے کہا ہے کہ ہر سال امراض قلب کے باعث ایک لاکھ85ہزار اموات ہوتی ہیں دل کے امراض کی بڑی وجہ ہائی بلڈر پریشر ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے 29ستمبر کو دل کے امراض سے بچا¶ کے عالمی دن کے موقع پر ڈاکٹر زمان بلوچ، ڈاکٹر کاشف اور دیگر کے ہمراہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ورزش کو اپنا معمول بنانا ہوگا کولیسٹرول سے خود کو بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجہ ہے کیونکہ یہ گردے کو متاثر کر کے دل کو متاثر کرتا ہے۔ دل کی بیماریوں سے بچا¶ کے لیے غیر معیاری اور کولیسٹرول مصنوعات کے استعمال سے خود کو بچانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انجو پلاسٹر ہارٹ اٹیک سے بچا¶ کا ہنگامی علاج ہے، اگر انجو پلاسٹر کو ہارٹ اٹیک سے 90 منٹ پہلے لگایا جائے تو ہارٹ اٹیک کے اثرات کم ہو جاتے ہیں۔
دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ورزش کو اپنا معمول ، کولیسٹرول کنٹرول کرنا ہو گا ، ڈاکٹر زمان بلوچ، ڈاکٹر کاشف کے ہمراہ پریس کانفرنس
Sep 30, 2022