وفاقی محتسب سے ملاقات  شکایت کنندگان کیلئے آسانیاں  پید ا کیں: اعظم سلیمان

Sep 30, 2022


لاہور(خبرنگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر میجر(ر)اعظم سلیمان خان نے وفاقی محتسب کو دفتر محتسب پنجاب کی کارکردگی اورعوام کے قانونی حقوق کی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فعال استعمال سے شکایت کنندگان کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔درخواست گزار افراد اپنے فیصلوں کی سرٹیفائیڈ کاپی بلامعاوضہ آن لائن حاصل کر سکتے ہیں جبکہ شکایت کنندگان آفیشل ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشن، بذریعہ ڈاک یامتعلقہ ریجنل دفترمیں اپنی درخواستیں دستی جمع کرواکراپنے قانونی حق کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں