ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس کے صدر پیوٹن نے ترک صدر جب طیب اردگان کو ٹیلی فون کیا۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے زیر سمندر پائپ لائنوں میں دھماکوں کے معاملے پر گفتگو کی۔ روسی صدر پیوٹن نے گیس پائپ لائنوں کے خلاف تخریب کاری کو عالمی دہشت گردی قرار دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بحیرہ بالٹک میں نارڈ سٹریم پائپ لائنوں سے رواں ہفتے چار لیکیج کی تصدیق ہوئی تھی۔ رواں ہفتے پائپ لائنوں میں گیس اخراج پر دھماکے رپورٹ ہوئے تھے۔
روسی صدر/فون
یوکرائن کے چار مقبوضہ علاقوں کا روس سے الحاق کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کریملن کے مطابق روسی صدر پیوٹن یوکرائنی علاقوں کے الحاق کی تقریب کی میزبانی کریں گے۔ یوکرائن کے 18 فیصد مقبوضہ علاقے کی روس میں شمولیت کی تقریب آج ہو گی۔ روسی صدر پیوٹن یوکرائنی مقبوضہ علاقوں میں روس کا مضمر بنانے کا اعلان کریں گے۔ پیوٹن چاروں یوکرائنی مقبوضہ علاقوں کے رہنما¶ں سے ملاقات کریں گے ۔ یوکرائنی علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، خیر سون اور زاپوریژیا میں گزشتہ ہفتے ریفرنڈم ہوا تھا، ریفرنڈم میں روس سے الحاق کے حق میں ووٹ دیئے گئے۔
پیوٹن اعلان