نئی دہلی(این این آئی) راشٹر یہ جنتادل کے سربراہ لالو پرسادیادو نے مسلم تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی کے مودی حکومت کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے سب سے پہلےہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سوائم سیوک سگھ پر پابندی عائد کی جانی چاہیے کیونکہ یہ ایک بدتر تنظیم ہے۔ لالو پرساد نے کہا بی جے پی نفرت پھیلا رہی ہے لہٰذا اسکی حکومت کا تختہ الٹنا ہوگا۔
بی جے پی حکومت مسلم تنظیموں کو نشانہ بنا رہی ہے
لیکن اسے سب سے پہلے آر ایس ایس پر پابندی عائد کرنی چاہیے کیونکہ یہ ایک بدتر تنظیم ہے ۔ لالو پرساد نے مزید کہا کہ بی جے پی نفرت پھیلا رہی ہے لہٰذا اسکی حکومت کا تختہ الٹنا ہوگا۔دریں اثنا انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کوڈی کنل سریش نے بھی ایک بیان میں کہا کہ پاپولرفرنٹ آف انڈ یا کوہی کیوں نشانہ بنایا جار ہا ہے ، آر ایس ایس پر بھی پابندی لگائی جائے کیونکہ سنگھ پریوار بھی پورے ملک میں ہندو فرقہ پرستی پھلانے کا کام کر رہاہے ۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے پی ایف آئی اور اس سے منسلک تنظیموں کیمپس فرنٹ آف انڈیا، ری ہیب انڈیا فاو¿نڈیشن، آل انڈیا امامس کونسل، نیشنل کنفیڈریشن آف ہیومن رائٹس آرگنائزیشنز، نیشنل ویمنز فرنٹ، جونیئر فرنٹ، ایمپاور انڈیا فاو¿نڈیشن اور ری ہیب فاو¿نڈیشن کیرالہ پر پابندی لگا دی ہے۔ان پر غیر قانونی سرگرمیوں میںملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
بھارتی لالو پرساد