منجمد اثاثے افغان عوام کے مفاد کیلئے استعمال ہونے چاہئیں، اقوام متحدہ 


نیویارک (این این آئی)اقوام متحد ہ نے کہا کہ افغانستان کے بیرون ملک منجمداثاثے افغان عوام کے مفاد کےلئے استعمال کیے جانے چاہئیں ۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ دیگرممالک کی طرف سے منجمد کئے جانے والے افغانستان کے اثاثے افغان عوام کی ملکیت ہیں انہیں افغانیوں کے مفاد کےلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے افغان اثاثوں میں سے نصف کو امریکی استعمال کے لیے منجمد کرنے کے فیصلے کے سوال پر کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے تمام فنڈز کو شفاف طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کوئی رقم غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہو۔
اقوام متحدہ 

ای پیپر دی نیشن