لاہور(نامہ نگار) شاد باغ کے علاقے مےں اوباش نوجوان رشائل حماد برقعہ پہن کر سکول جانے والی طالبات سے چھےڑخانی اور انہےں ہراساں کرتا تھا۔ لڑکے نے برقعہ کی آڑ مےں گرلز سکول مےں داخلے کی کوشش کی۔ رےسکےو15 پر کال پرشاد باغ پولیس نے موقع پر پہنچ کر برقعہ پوش لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولےس کے مطابق گرفتار ملزم رشائل حماد سکول جانے والی لڑکیوں سے چھیڑ خانی کر رہا تھا۔پولےس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ خواتین کو حراساں اور تنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔