فیروزوالہ(نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی پٹھان کالونی (تھانہ فیروزوالا) کے قریب ڈکیتی کی واردات دوران ڈاکوو¿ں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے کار سوار نوجوان محمد عظیم اسلم کو قتل کر دیا اور اس کی بیوی معجزانہ طور پر بچ گئی۔ دونوں میاں بیوی رسم حنا کی تقریب کے بعد فارغ کار میں سوار ہو کر لاہور سے واپس اپنے گھر رحیم ٹاون بھلے بانیوال آ رہے تھے ۔موٹرسائیکل ڈاکوو¿ں نے کار روک کر میاں بیوی کو لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے عظیم اسلم سے موبائل اور نقدی چھینے جبکہ اس کی بیوی سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی ۔ عظیم اسلم کی بیوی نائلہ کے کانوں سے کانٹے زبردستی اتارنے کے دوران عظیم نے مزاحمت کی تو ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں کار سوارمحمد عظیم اسلم شدید زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ فیروزوالا پولیس نے مقتول کے بھائی فہیم کی رپورٹ پرنامعلوم ڈاکوو¿ں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔