لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد اکبر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کانسٹیبل محمد اکبر جیسے بہادر شہداءمحکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اورپنجاب پولیس اپنے شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ شہید کے لواحقین کی بہترین ویلفیئر اورڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیا ت فراہمی کی جائیں۔ ڈی پی او رحیم یار خان ذاتی نگرانی میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔