ذکر اللہ مجاہد کی انجمن تاجران مین بازار منصورہ کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد 

Sep 30, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد انجمن تاجران مین بازار منصورہ کے انتخاب میں دوبارہ منتخب ہونے والے الخدمت گروپ کے مرکزی دفترآئے۔ امیر لاہور نے الخدمت گروپ کے نومنتخب صدر محمد حنیف اور سیکرٹری جنرل میاں کامران سمیت تمام پینل میں جیتنے والے امیدواران کو مبارکباد او ر گلدستہ پیش کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمود الاحد ، امیر غربی لاہور عبدالعزیز عابد ، امیر وسطی لاہور شعیب یعقوب مرزا ، میاں حمید اللہ ، اعجاز احمد اعجاز و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔تاجر برداری کے نومنتخب عہدیداران نے شہر میں بڑھتے جرائم اور بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران منصورہ بجلی کے بلوں بے تحاشہ اضافہ اور سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف جماعت اسلامی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 

مزیدخبریں