راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج حامد حسین نے تھانہ صادق آباد کے تہرے قتل کیس میںملوث ملزم کو بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ سے بری کر دیا ہے ملزم پر الزام تھا کہ اس نے جنوری2015میں راولپنڈی کے وکیل فیاض شاہ ایڈووکیٹ کو اس کے2بھانجوں سمیت اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ رات کے وقت صادق آباد چوک میںواقع اپنے چیمبر سے گھر جانے کے لئے باہر نکلے۔
جس پر صادق آباد پولیس نے مقتول کے برادر نسبتی ساجد شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا مقدمہ میں نامزد رحمت اللہ نامی ملزم نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ265-Kکے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو بری کر دیا ۔