راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان کے پبلک سیکرٹریٹ این اے 62لیاقت روڈ میں مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے کی خوشی میں مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد نے مٹھائی تقسیم کی اورقائد میاں محمد نواز شریف،مریم نواز شریف، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور کیپٹن محمدصفدر کے حق میں نعرہ بازی کی اور مریم نواز اور محمد صفدر کی بری ہونے پر ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے ملک شکیل اعوان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی جرا¾ت بہادری نے عمران نیازی اور نیب گٹھ جوڑ کے بُت کو پاش پاش کردیا یہی وجہ ہے کہ مریم نواز، احسن اقبال،کیپٹن محمد صفدر پر بنائے گئے بے بُنیاد مقدمات اور الزامات جھوٹے ثابت ہوئے ہیں آنے والے ہر دن عمران خان کا ایک ایک جھوٹ سامنے آکر قوم کے سامنے پی ٹی آئی کا اصل مکروہ چہرہ واضح کریگا۔
نواز شریف کی جرا¾ت نے عمران ، نیب گٹھ جوڑ کے بُت کو پاش پاش کردیا ، شکیل اعوان
Sep 30, 2022