اولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار ٹاو¿ن جنرل سیکرٹری ساجد علی قریشی نے کہا ہے کہ عمران پاکستان کے عوام کی آواز بن چکے ہیں ان کی مقبولیت سے امپورٹڈ حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے عوام نے اس حکومت کو مسترد کر دیا ہے 2اکتوبر کو ٹیکسلامیں جلسہ عام ہو گا جس سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے جبکہ خان سرور خان اور ایم پی ایز خطاب کریں گی اس جلسہ کی تیاریاں جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کا تعارفی پروگرام زیر صدارت راجہ اظہر محمو اور دیگر نے ٹیکسلاجلسہ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹریءراجہ حیدو مہدی انفارمیشن سیکرٹری صابر خان تنولی، چوہدری امجد،راجہ اسحاق، شیخ عرفان،عمران نذیر، غلام مرتضیٰ، ثاقب بھٹی، عمران ظہور، ہاشم خان، اور ملک خالد نے شرکت کی۔