دونوں ٹیمیں مضبوط ‘کھلاڑی پر اعتماد‘فوکس سیریز جیتنے پر ہے : افتخار احمد
مڈل آرڈر کی کاکردگی میں بہتری کی گنجائش ‘تسلسل کیساتھ کھیلنا ہے ‘جلد فرق نظر آئیگا: قومی کرکٹر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہمارا اس وقت فوکس سیریز جیتنے پر ہے،ہم ہوم گراو¿نڈ پر کھیل رہے ہیں، ہمیں سیریز اپنے نام کرنی ہے ، ہم اس کیلئے محنت کر رہے ہیں سیریز نام کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ کوشش ہو گی کہ فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہو ئے سیریز جیتیں۔ ٹی ٹونٹی کی خوبصورتی یہی ہے کہ میچز ٹف ہوتے ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مضبوط ہیں، آخر تک میچز جا رہے ہیں اور کھلاڑی پر اعتماد ہیں کہ چاہے ہدف کا تعاقب کرنا ہو یا دفاع، ہم جیت سکتے ہیں۔ مڈل آرڈر بیٹرز کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہے، کارکردگی اس سے بہتر ہو سکتی ہے، کوچز مختلف ڈرلز کرا رہے ہیں جلد فرق نظر آئےگا۔ تنقید ہوتی رہتی ہے ، ہمیں بس اچھا کھیلنے کی کوشش کرنی ہے لیکن یہ چیز بھی ہے کہ ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان بہت اچھا کھیل رہے ہیں اور مڈل آرڈربیٹرز کو کم وقت ملتا ہے۔کمبی نیشن ایسا بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے مجھے باﺅلنگ کا موقع کم ملتا ہے، ہمارے تین فاسٹ باﺅلرز ہیں اور ان کے ساتھ شاداب خان اور محمد نواز ہوتے ہیں، میں کم باﺅلنگ کروا سکتا ہوں لیکن میں باﺅلنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی، ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں، وہاں کھیلنے کا تجربہ ہے جس کا فائدہ ہو گا، آسٹریلیا کے بڑے گراو¿نڈز میں چھکے مارنا کوئی مسئلہ نہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بیٹرز آسٹریلیا کے سٹیڈیمز کے سٹینڈز میں گیند نہیں پھینک سکتے۔