فیفا ورلڈ کپ کیلئے کرونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگوانا ضروری نہیں : قطر کا اعلان 


لاہور(سپورٹس ڈیسک ) قطر نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال فٹ بال ورلڈ کپ کے دوران میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے کرونا ویکیسن لگوانا ضروری نہیں ہو گی ۔ چھ سال سے بڑی عمر کے افراد کیلئے کروناکا منفی ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ شائقین کو قطر آنے سے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا ہوگا ۔ ایونٹ 20نومبر سے شرو ع ہو گا ۔قطر کی انتظامیہ اور فیفا نے کہا ہے کہ ایونٹ کے دوران اگر کوئی صورتحال بدلی تو صحت کیلئے گائیڈ لائنز تبدیل کی جاسکتی ہیں ۔ شائقین کیلئے قطر میں بسوں پر سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ کسی بھی شائق کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزارت صحت کے مطابق قرنطینہ کرنا ہوگا۔ 

کسی بھی ناگہانی صورتحال کے دوران کھلاڑیوں ‘ریفریز اور آفیشلز سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ بائیو ببل میں رہیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن