فاسٹ باﺅلر ہسپتال سے ڈسچارج‘ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا‘2روز قرنطینہ کرینگے‘ پرسوں ٹیم کیساتھ نیوزی لینڈ روانہ ہونگے ‘پی سی بی میڈیکل پینل صحت کا جائزہ لیتا رہیگا

Sep 30, 2022


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 7ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے چھٹے میچ میںآج قذافی سٹیڈیم لاہور میں مد مقابل ہونگی۔میچ شام 7بجکر 30منٹ پر شروع ہوگا ، پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 7میچوں کی سیریز میں 2-3کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ ٹیم کو سیریز میں کم بیک کرنے کےلئے چھٹا میچ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم چھٹا میچ جیت کر 7 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر سکتی ہے۔ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ میں نمونیا کے بعد کرونا وائرس کی بھی تشخیص ہوگئی۔ نسیم شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے باعث نسیم شاہ کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے۔ پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابقفاسٹ باو¿لر نسیم شاہ کو ٹیم ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔وہ آئندہ 2 روز اپنے گھر میں قرنطینہ کرینگے۔وہ گھر میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں گے ۔نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل آئندہ دو میچز کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ان کی آئسولیشن ہفتے کے روز مکمل ہوجائے گی۔وہ اتوار کو ٹیم کے ہمراہ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔اس دوران پی سی بی کا میڈیکل پینل ان کی صحت کا جائزہ لیتا رہے گا۔آل راﺅنڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔ اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاﺅں گا۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔ کراچی میں ہر میچ سے قبل مائنڈ بنا کر سوتا تھا کہ اگلے روز ڈیبیو ہے تاہم جب مجھے بتایا گیا کہ وہ میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں تو میں رونے لگ پڑا تھا۔ڈیبیو کرنے والے آل راﺅنڈر عامر جمال نے بھروسہ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا۔عامر جمال کی جانب سے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی گئیں اور اس کے ساتھ بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا۔آل راونڈر عامر جمال نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کر کے آخری اوور دیا۔

مزیدخبریں