اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8 ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کی اپیل واپس لینے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے سماعت کی۔ فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ اجازت دی جائے، احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناعی بھی ختم کیا جائے، عدالت نے درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کر لی۔ زرداری کی درخواست بریت گزشتہ سال نیب کورٹ نے مسترد کی تھی۔ آصف زرداری نے نیب کورٹ کے آرڈر کو چیلنج کر رکھا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کی کارروائی پر حکم امتناعی جاری کیا تھا۔
8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن‘ بریت اپیل واپسی کیلئے زرداری کی درخواست منظور
Sep 30, 2022