اسلام آباد سے لندن جانے والی  پرواز میں فنی خرابی‘ ہنگامی لینڈنگ

لاہور (نیٹ نیوز) برٹش ایئر ویز کی اسلام آباد سے لندن جانے والی پرواز کو فنی خرابی کے باعث واپس اسلام آباد لینڈ کروا دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز بی اے 260 صبح 11:34 پر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی۔ پائلٹ نے اڑان کے نصف گھنٹے بعد وادی دیر کے قریب طیارے کے ایک انجن میں غیر معمولی آواز محسوس کی اور ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ ائیر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو واپس اسلام آباد لینڈنگ کی ہدایدت کی۔ برٹش ائیر ویز کی پرواز 30 منٹ تک اسلام آباد پر نچلی پرواز کرتی رہی۔ 1 بج کر 4 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کر لی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...