اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30ستمبر کی رات کو ہی ہو گا۔ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی )اوگرا( نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30ستمبر کی رات کو ہی کیا جائے گا۔ترجمان اوگرا نے کہا کہ بے بنیاد خبروں سے مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں خلل پیدا ہوسکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30ستمبر کی رات کو ہی ہو گا،ترجمان اوگرا
Sep 30, 2022