لاہور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) انتظامی و پولیس افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تقرری کے منتظر بابر بشیر کو ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب اوورسیز کمشن تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری ٹو گورنمنٹ آف پنجاب لا اینڈ پارلیمنٹری افئیرز احمد رضا کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ ان سے سیکرٹری ٹو گورنمنٹ آف پنجاب پبلک پراسیکوشن ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا۔ تقرری کے منتظر محمد آصف کو سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن عامر جان کو چئیر پرسن رنگ روڈ اٹھارٹی کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سیالکوٹ اویس مشتاق کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا۔ انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایم سی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ کامران نواز کو ڈی پی او چکوال‘ نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی / آر او سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا ہے جبکہ ڈی پی او چکوال محمد بن اظہر کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ علی عنان قمر سے عہدے کا چارج واپس لیکر انہیں محکمہ سروسز رپوٹ کرنے کی ہدایت، ڈپٹی سیکرٹری وزیرِاعلٰی آفس پنجاب سمیع اللٰہ فاروق کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ تعینات، سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب احمد مستجاب کرامت کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال تعینات، ڈی جی انوائرنمینٹل پروٹیکشن ایجنسی مسز عمبرین ساجد کو کمشنر پنجاب امپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن، کمشنر پنجاب امپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ہمیرا اکرام کو سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب اورچیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی محمد سکندر ذیشان کو ڈی جی انوائرنمینٹل پروٹیکشن ایجنسی تعینات کر دیا گیا ہے۔
تبادلے
بابر بشیر ڈائریکٹر ایڈمن اوورسیز کمشن‘ نصیب اللہ خاں ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور تعینات
Sep 30, 2022