نوائے وقت کی خبر پر ایکشن‘ تبادلے کے باوجود واپس نہ جانے والے 3 پولیس افسروں سے چارج لے لیا گیا

لاہور (خبر نگار) ڈی جی اینٹی کرپشن کے احکامات کے باوجود اپنے محکمے میں واپس نہ جانے والے تین پولیس افسران وملازمین کو فور ی چارج چھوڑنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ سابق ڈی جی اینٹی کرپشن نے 30اگست کو اینٹی کرپشن میں ڈیپوڈٹیشن پر تعینات پولیس انسپکٹر منصور احمد اے ایس آئی نعیم شہز اد اور کانسٹیبل عثمان مجید کومدر ڈیپارٹمنٹ واپس جانے کے احکاما ت جاری کیے مگر مذکورہ پولیس افسران نے چارج نہیں چھوڑا انکوائریوں اور مقدمات کی تفشیش کرتے رہے۔ جس کی نشاندہی نوائے وقت نے09ستمبر کے شمارے میں کی۔ جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے ایکشن لیتے ہوئے ڈائر یکٹر لاہور ریجن اے کو مذکورہ ملازمین سے فوری چار ج واپس لے لیا۔
ایکشن 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...