لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس حکام نے تھانوں میں نفری کی کمی پوری کرنے، جرائم پر قابو پانے کے لئے پہلے مرحلے میں حکومت سے 22ہزار نئے کانسٹیبلز کی بھرتی کی درخواست کی ہے۔ بھرتی کی اجازت لینے کے لئے سمری پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہے گئی۔ ذرائع کے مطابق دن بدن بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر تمام اضلاع سے موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق صوبہ بھر کے تھانوں میں 1لاکھ 17 ہزار مزید نفری کی ضرورت ہے۔
سمری
آبادی میں اضافہ، نفری کم، 22 ہزار کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے سمری
Sep 30, 2022