زراعت کو بچانے کیلئے ہائی برڈ بیج کا استعمال بڑھانا ہوگا:شہزاد علی


لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ہائی ٹیک ہائی برڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ ملک میں ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے چاول کی قیمت میں اضافہ ہوا۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان ہائی ٹیک ہائی برڈ سیڈ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ شہزاد علی ملک نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ملک میں چاول کی 30 فی صد فصل تباہ ہوئی ہے۔ ملک بھر چاول کی پیداوار کا تخمینہ 90 لاکھ 50 ہزار ٹن لگایا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ باسمتی چاول کی فصل کو نقصان نہیں ہوا کیونکہ پنجاب کے جن اضلاع میں اسکی کاشت ہوئی وہاں سیلاب نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاشت ہونے والی 5 بڑی فصلوں میں صرف مکئی اور چاول ہی ملکی ضرورت کو پورا کرکے ایکسپورٹ کیا جا رہاہے اور کپاس کا حال برا ہے۔ ملکی ضرورت کے لئے قیمتی زرمبادلہ خرچ کرکے درآمد کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو بچانے کے لئے ہائی برڈ بیج کا استعمال بڑھانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...