کلسٹر ڈویلپمنٹ انیشیٹیو حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے:احمد جاوید قاضی 

Sep 30, 2022


 لاہور(کامرس رپورٹر )سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ کلسٹر ڈویلپمنٹ انیشیٹیو حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا بنیاد مقصد صنعتوں کی ترقی،سرمایہ کاری کے فرو غ کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی اور مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت،منافع اور معیار کو بہتر بنانا ہے۔ سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے یہ بات کلسٹر ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں منصوبہ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن آصف علی فرخ، چیئرمین سرجیکل انسٹرومنٹس مینو فیکچرز ایسویسی ایشن،جنرل سیکرٹری پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچرز ایسویسی ایشن اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سیکرٹری صنعت وتجارت نے سی ڈی آئی انتظامیہ کو منصوبے کے مطلوبہ مقاصد کے بروقت حصول یقینی بنانے کیلئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری صنعت وتجارت نے منصوبے میں تجارتی انجمنوں کی فعال شرکت کو سراہتے ہوئے منتخب صنعتی کلسٹرز کی ترقی کیلئے مزید مشاورتی اجلاسوں کی ضرورت پر زور دیا۔

مزیدخبریں