کراچی(این این آئی) سعودی عرب نے100 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کر دیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں سے 100 سے زائد مسافر کراچی پہنچے ہیں۔زیادہ تر مسافر ویزے کی معیاد اور اقامہ ختم ہونے پر سعودی عرب میں مقیم تھے۔ 20 مسافروں کو پاسپورٹ سیل منتقل کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ 20 مسافر سعودی عرب کی جیل میں مختلف الزامات کے تحت قید تھے۔ باقی مسافروں کو ضروری کارروائی کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔
پاکستانی بے دخل