لاہور( این این آئی)دنیا میں 14فیصد خوراک فصل کی کٹائی کے بعد جبکہ 17فیصد خوراک فروخت اور استعمال کے مرحلے پر ضائع ہو تی ہے۔ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا بھر میں 3.1 بلین لوگوں کو صحت بخش غذا مہیا نہیں اور 828 ملین لوگ فاقہ کشی کے شکار ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضائع شدہ خوراک کی مقدار عالمی سطح پر گرین ہائوس گیسوں کے استعمال کے 8سے 10فیصد کے مساوی ہے اور اس شرح سے اضافہ گرین ہائوس گیسوں کا اخراج موسمیاتی مسائل کا سبب بنے گا۔اقوام متحدہ سے منسلک خوراک و زاعت تنظیم نے تمام ممالک سے خوراک کے ضیاع کے خلاف اقدامات تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کیلئے تنظیم نے چند تجاویز بھی دی گئی اور کہا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجیز کی مدد سے خوراک کو نامیاتی کھاد اور حیاتیاتی گیس میں تبدیل کرنے اور خوراک کے انتظام کو بہتر بنانے کے اقدامات اٹھائے جائیں۔