لاہور (نامہ نگار) تھانہچوہنگ پولیس نے 15سال قبل قتل ہونے والی خاتون کے خاوند کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ مقتولہ کی والدہ نے 15سال تک اپنی بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر داماد کو گرفتار کروایا تو اس نے اسے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ فیصل آباد کی رہائشی حنیفاں بی بی نے تھانہ چوہنگ میں درخواست دی کہ اس کی بیٹی تبسم نے 15سال قبل صدیق کے ساتھ پسند کی شادی کی اور انہوں نے چوہنگ کے علاقے شیر شاہ کالونی میں رہائش اختیار کر لی۔ چند روز قبل جب میں انہیں ڈھونڈتی ہوئی شیر شاہ کالونی پہنچی تو میرا داماد مجھے دیکھ کر پریشان ہو گیا اور جب میں نے اپنی بیٹی کے بارے میں پوچھا تو وہ حیلے بہانے کرنے لگا۔ پولیس نے صدیق کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے مختلف جگہوں پر پھینک دئیے تھے۔
15 برس قتل