ٹی 20 میچز پولیس نے 3 کروڑ مانگ لئے، تخمینہ 4 کروڑ 

لاہور (نامہ نگار) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچز لاہور پولیس نے آئی جی آفس سے3 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے ٹی 20 میچز کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی ٹرانسپورٹیشن اور کھانے پینے کا تخمینہ 4 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ اس حوالے سے  3کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔ پاک، انگلینڈ ٹیموں کی سکیورٹی پر لاہور پولیس کے 8ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔
 میچ،تخمینہ

ای پیپر دی نیشن