فوڈ پانڈا ،کوکاکولا کے درمیان طویل المیعاد اشتراک قائم

Sep 30, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر) دی کوکاکولا کمپنی اور فوڈ پانڈا کے درمیان طویل المیعاد اشتراک ہوگیا ہے۔ اس اشتراک کے تحت فوڈ پانڈا کے صارفین ،کو خصوصی آفرز اور ڈسکاو¿نٹس فراہم کئے جائینگے۔ اس اشتراک سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے فوڈ پانڈا کے سی ای او مثقیٰ پراچہ نے کہا ”پاکستان میں صارفین کا خریداری سے متعلق رجحان مسلسل تبدیل ہورہا ہے جس کی وجہ سے فوڈ ڈلیوری پلیٹ فارمزاپنی سہولت اور پہلے سے بہتر خدمات کی بدولت صارفین میںمسلسل مقبول ہورہے ہیں۔ پاکستان کی سب سے بڑی آن لائن ڈلیوری سروس کے طور پر ہم صارفین میںسب سے بڑے برانڈ،کوکاکولاکے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر انتہائی خوش ہیں۔ اس اشتراک کی بدولت صارفین ،ملک بھر میںہزاروں ریستورانز سے کھانے پینے کی پسندیدہ اشیاءمنگوا سکیںگے۔“ دی کوکاکولاپاکستان و افغانستان کے نائب صدر فہد اشرف نے کہا کہ”یہ اشتراک ترقی کی جانب گامزن مارکیٹ کےلئے قدرتی ملاپ ہے ،جس کا انحصار ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس میںصارفین کو فود سے لے کر گروسریز کی خریداری تک با سہولت لائف سٹائل کے انتخاب کی سہولت میسر ہے۔ ہم نہ صرف خدمات کی فراہمی کے نظام میں وسعت لانے کے خواہاں ہیںبلکہ اپنے صارفین کےلئے خدمات کی فراہمی پہلے سے زیادہ معیاری بنانے کےلئے سرگرم ہیں،تاکہ وہ زیادہ خوش و خرم رہیںاور با سہولت انداز سے فوڈ پانڈا جیسے پلیٹ فارمز پر موجود خدمات سے بوقت ضرورت مستفید ہوسکیں۔“


 اس موقع پر کوکاکولا آئزک پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر سید مصطفی عباس نے کہا’یہ شراکت داری ہمارے صارفین کی زندگیوں کو با سہولت بنانے میںکردار ادا کرے گی بلکہ ساتھ ہی کوکاکولا پراڈکٹس کی دستیابی میں اضافہ کا بھی باعث ہوگی۔ ہم نہ صرف سروس ڈلیوری سسٹم کو وسعت دے رہے ہیںبلکہ اپنے کسٹمرز کو فراہم کی جانے والے ڈلیوری سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی کام کررہے ہی،تاکہ وہ اس پلیٹ فارم کو آسانی سے استعمال کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔“ کوکا کولا اور فوڈ پانڈا پاکستان نے ملک بھر میںمیجک میلز مہم کی شروعات کے ساتھ اشتراک کیاہے،اس اشتراک کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کھانے کے وقت لطف اندوز ہوں انہیں ڈسکاو¿نٹ کی سہولت میسر ہو،لنچ یا ڈنر کے موقع پر اپنے منتخب کھانے کے ساتھ ان کے پاس اپنی پسندیدہ کولڈ ڈرنک بھی موجود ہو۔ اگلے چند ماہ کے دوران صف اول کے یہ دونوں ادارے اہم تقریبات کے موقع پر مختلف مہموں پر توجہ مرکوز کریں گے،جس کی بدولت صارفین کےلئے کھانے کا مزا پہلے سے دوبالا ہوجائیگا۔

مزیدخبریں