لاہور (کامرس رپورٹر) سیکرٹری کوآپریٹوز فواد ہاشم ربانی کی زیرنگرانی ٹاﺅن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی اقبال ٹاﺅن کی انسداد ڈینگی کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میں ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز لاہور‘ اے سی رائے ونڈ‘ ڈی ڈی او ہیلتھ اقبال ٹاﺅن اور دوسرے محکمہ جات نے شرکت کی۔ ڈی ڈی او ہلتھ اقبال ٹاﺅن نے بتایا کہ اقبال ٹاﺅن میں یکم جنوری 2022ء سے آج تک 1161 مریض آئے ہیں۔ سیکرٹری کوآپریٹو نے ہدایت کی کہ یوسی 112 سبزہ زار‘ یوسی 116 جوہر ٹاﺅن‘ یوسی 122 مراکہ‘ یوسی 124 سلطان کے‘ یوسی 120 علی رضا آباد میں ایمرجنسی بریفنگ کی جائے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی او ہیلتھ کو بھی ہدایت کی کہ کیس رسپانس کو بھی بہتر بنایا جائے۔ سیکرٹری کوآپریٹوز نے تمام محکموں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ڈارمنٹس یوزرز کو زیرو کیا جائے اور ایکٹویٹریز کی کوالٹی کو بہتر کریں۔ محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایات دیں کہ فیک ریزرولیوشنز کسی صورت میں قابل قبول نہ ہیں۔ مزیدبراں تمام محکمہ جات ڈی وی آرز کو بروقت حل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی انسداد مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کوتاہی برتنے والے افسران اور ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم کو تیز کیا جائے۔
ڈینگی سپرے کرایا جائے۔