باہر کے فتنے اتنے خطرناک نہیں جتنے اندر کے ہوتے ہیں:مولانا فضل الرحمن

Sep 30, 2022

اسلام آباد(نامہ نگار)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باہر کے فتنے اتنے خطرناک نہیں ہوتے جتنے اندر کے ہوتے ہیں ۔کسی کو اجازت نہیں کہ شرعی لباس پہن کر عبد اللہ بن ابی کا کردار ادا کرے ،جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا وہ بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالے گا۔ رحم اللعالمین کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ تمام کائنات کے لئے رحم العالمین ہیں ،مسلمان کی رسول سے محبت کی کوئی حد نہیں ۔ فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالی نے وعدہ کیا کہ ایسی اولاد عطا کرونگا کہ وہ قیامت تک جان نچھاور کرتا رہے گا ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایسی کانفرنسیں ہونگی تو نہ قادیانیت اس کا کچھ بگاڑ سکے گا، نہ کوئی اور دجال ۔ سادہ لوحی میں امت کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ہم ان سازشوں کو جانتے ہیں اور ایسا جانتے ہیں کہ کوئی مولوی بھی آپ پر پردہ نہیں ڈال سکتا ۔ یہ مذہب کا نہیں مذہب اسلام کا دشمن ہے ۔ باہر کے فتنے اتنے خطرناک نہیں ہوتے جتنے اندر کے ہوتے ہیں ۔ داائرہ اسلام میں واپس آجاء ورنہ اس خبث کے ساتھ پاکستان میں مسلمان نہیں کہلوا سکتے ۔ جنوبی افریقہ کی عدالت میں قادیانی کو غیر مسلم قرار دیا گیا ۔ مولانا فضل الرحما نے کہا کہ قادیانیوں کو مرکز برطانیہ اور اسرائیل میں ملا ہے۔ہم نے شرح صدر سے فیصلے کئے اس میں کسی اضمحلال کی گنجائش نہیں ۔ جو جنگ شروع کی ہے وہ جاری رہے گی ۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا تو بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالے گا ۔ مسلمان کی شناخت یہی ہونی چاہیے کہ وہ فلسطین کی آزادی کی بات کرے ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرانسجینڈر بل پر علما اور ماہرین کی آرا سے ترمیمی بل سینٹ میں پیش کردیا ہے ۔ہم جس محاذ پر ہیں اس پر آپ کا تعاون چاہئے ۔سیاست میں تب ہی کامیابی ہے جب آپ کے پاس طاقت ہے ۔

مزیدخبریں