فلپ مورس اور پاک مشن سوسائٹی کے اشتراک سے صفائی کا عالمی دن منایا گیا 

Sep 30, 2022


کراچی (کامرس رپورٹر ) ایک پائیدار دنیا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے  فلپ مورس پاکستان (لمیٹڈ) نے  ایک انسانی ترقیاتی تنظیم پاک  مشن سوسائٹی کے اشتراک سے  اس عالمی یوم صفائی پر  ساہیوال میں آگاہی نشستوں، کوڑا کرکٹ کو جلانے سے روکنے اور درخت  لگانے کی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ صفائی مہم کے دوران مختلف کچرا کنڈیوں  سے نوے کلو سے زائد کچرا جمع کیا  گیا اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے آگے بھیج دیا گیا ۔ ماحول کی بحالی میں مدد کیلئے علاقے میں سو سے زائد درخت بھی لگائے گئے ۔ اس اقدام کی حمایت کرنے والے ڈھائی سو سے زائد رضا کاروں کو متحرک کیا گیا، جنہوں نے انسداد کوڑا کرکٹ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ آگاہی سیشنز کے دوران چار سو سے زائد افراد کو آب و ہوا کی  بہتری کے اقدامات اور ماحول کو  بہتر  کرنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ فلپ مورس پاکستان کے مینوفیکچرنگ ڈائریکٹر  فیصل مشتاق کا کہنا ہے کہ  پائیداری کا حصول اور فروغ  پاک مشن سوسائٹی کا سب سے اہم ایجنڈا اور وقت کی ضرورت ہے ۔پاکستان میں حالیہ موسمیاتی بحران کی وجہ سے ملک کا نصف سے زیادہ حصہ تباہ کن سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے ، ہمیں بحیثیت قوم موسمیاتی تبدیلی کو روکنے یا کم از کم اس کے اثرات محدود کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ PMPKL  اس حوالے سے آگاہی، مزید اقدامات ،اور ماحولیاتی پائیداری کے حصول میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔پاکستان مشن سوسائٹی  کے ڈپٹی ڈائریکٹر سنیل گِل نے  اس مقصد میں  پی کے ایم ایل کے مالی تعاون کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ۔۔۔پاکستان میں موسمیاتی بحران پر فوری طور پر قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ شدید موسمی حالات اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہونے والے نقصانات  پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی حالت کا اشارہ ہیں ۔ہم پاکستان میں  انسانی ہمدردی اور ماحول کی بہتری کے مشن میں فلپ مورس پاکستان کے مسلسل تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں ۔فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ  موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔اپنے کاروباری کاموں کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے  اور اپنی ویلیو چین میں کاربن نیوٹریلٹی  کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ PMPKL  ماحولیاتی پائیداری  کے فروغ کیلئے  ہر وقت فعال رہتا ہے 

مزیدخبریں