کراچی (کامرس رپورٹر) ہیلتھ کیئر ڈیوائسزایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں آئندہ دو سال 2022-24کیلئے منتخب ہونے والے نئے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور آفس بیئررز کا اعلان کیا گیا۔ سال 2022-24 کیلئے بطور چیئرمین مسعود احمد، سینئر وائس چیئرمین عدنان احمد صدیقی، وائس چیئرمین احمر زمان منتخب ہوئے۔ قبل ازیں ایگزیکٹو کمیٹی کی خالی ہونے والی نشستوں کیلئے شوکت علی، عابد منیار، اطہر فیروز، عمرعمران اور شکیل احمد بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے چیئرمین نعیم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی پچھلی سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور نومنتخب چیئرمین مسعود احمد نے عدنان احمد صدیقی اور احمر زمان کے ساتھ مل کر آئندہ مسائل اور روڈ میپ پر روشنی ڈالی۔ ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان (HDAP)، مییکل ڈیوائسز اور ڈائیگنوسٹک انڈسٹری کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو ملک میں مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباری نے گیسٹ اسپیکر کی حیثیت سے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے، شعبہ کی ترقی اور درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن