ملتان ( خبر نگار خصوصی )ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ترشاوہ پودوں کی پیوندکاری کا بہترین وقت ستمبر، اکتوبر ہے۔ ترشاوہ پھلوں کی صحیح افزائش نسل کیلئے عمل پیوندکاری بہت ضروری ہے کیونکہ اس طریقہ کو بروئے کار لا کر صحیح النسل پودے تیار کیے جا سکتے ہیں۔ اگر بیج سے پودے اگائے جائیں تو وہ صحیح النسل نہیں رہتے، باغبان پیوندکاری صرف ان پودوں سے لیں جو صحت مند اور اچھی پیداوار کے حامل ہوں کچے گلوں (Water Sprout) کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔ پیوندی لکڑی گول ہو اور اس پر سفید دھاریاں ہونا ضروری ہیں ۔