پاک فوج کا جھل مگسی میں میڈیکل کیمپ 

جھل مگسی ( این این آئی ) پاکستان آرمی کی 75 میڈیکل بٹالین کی جانب سے ضلع جھل مگسی کے سیلاب متاثرین کے لئے تیسرے روز تحصیل جھل مگسی کے آر ایچ سی جھل مگسی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا سی ایم ایچ سبی سے 6 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم لیفٹیننٹ کرنل معراج کی سربراہی میں کام کررہی ہے جن میں ایک گائناکالوجسٹ میڈیکل آفیسر بھی ساتھ تھیں۔ انہوں نے کیمپ کے تیسرے دن 586 سے زائد مریضوں کا طبی معائنہ کیا 188 سے زائد خواتین کے طبی معائنہ کے لئے گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہی تھی ، مریضوں کو ملیریا ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ سی ٹی سکین بھی کئے گئے دیگر مریضوں میں 251 بچے اور 147 مردوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ جھل مگسی سٹی، ماہی فقیر، چاندرامہ، واہی کڑانگ، سارنگانی، واہی سائینہ، نغور، ماہی فقیر، واہی رامن، امید علی رواتانی اور دور دراز علاقوں سے مریض چیک اپ لئے آئے تھے ملیریا کے 90 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 40 پازیٹو آئے زیادہ تر مریضوں میں ملیریا، ٹائیفائیڈ، ڈائیریا، بخار اور جلد امراض کے مرض پائے گئے یہ میڈیکل کیمپ تین دن تک جھل مگسی کے علاقوں گنداوہ، پتری اور جھل مگسی میں جاری رہا ۔ کیمپ تیسرے روز اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر سینیٹر نوابزادہ میر سیف اللہ خان مگسی نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔ پاک فوج کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن