دنیاپور ‘ قطب پور(نامہ نگار‘ خبرنگار) پولیس کی سرپرستی میں قومی شاہراہ لودھراں خانیوال روڈ پر غیرقانونی تیل ایجنسیاں ٹرالرز و ٹرکوں سے قیمتی سامان ،پٹرول اور ڈیزل چوری کامحفوظ مرکز گیا ۔ لودھراں خانیوال سپر ہائی وے پر دنیاپور کے علاقوں قطب پور،ٹبی لال شاہ،چک نمبر 321 ڈبلیو بی اور چک نمبر319 ڈبلیو کے قریب قائم غیر قانونی تیل ایجنسیوں کے نام پر چوری کا تیل پٹرول ڈیزل گھی کھاد کپڑا اور دیگر سامان اتارنے کا دھندہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے جہاں سے مبینہ طور پر پولیس اہلکار باقاعدہ بھتہ وصول کرتے ہیں جبکہ ان ایجنسیوں کے مالکان راتوں رات لاکھوں پتی بن بیٹھے ہیں معلوم ہوا ہے کہ مخصوص ٹرالر اور ٹرک ڈرائیوروں کی آشرباد سے ایجنسی مالکان کی زیر نگرانی چوری شدہ مال ڈیزل کھاد وغیرہ مخصوص کاروباری افراد کو غیر قانونی فروخت کیا جاتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔