میاں چنوں (خبر نگار، نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی نے میونسپل کمیٹی کے زکریا ہال میاں چنوں میں کھلی کچہری لگائی جلیل عمران خان غلزئی نے کہاکہ مظلوم کی دادرسی اور انصاف فراہم کیے بغیر پرامن معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں‘ معاشرے کے ہر شہری تک انصاف پہنچانا پولیس کی ذمہ داری ہے پولیس افسران اپنے رویوں میں تبدیلی لاکر سائلین کیساتھ بہترین اخلاق سے پیش آئیں‘ مقدمات کے فوری اندراج کو یقینی بنائیں کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کروں گا قانون سے بالا تر کو ئی نہیں اورقانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔۔ بعد ازاں ڈی پی او نے تاجر برادری میاں چنوں سے ملاقات کی۔ امن و امان کے حوالہ سے مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔
مظلوم کی دادرسی کیے بغیر پرامن معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں‘ جلیل عمران
Sep 30, 2022