اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر کا عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان کو بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے، اقتدار سے باہر نکلنے کے بعد عمران خان اور اس کے حواری حواس باختہ ہوگئے ہیں، تقریباً آدھا پاکستان سیلاب سے متاثر ہے اور عمران خان ایک فتنہ کی طرح گندی سیاست میں مصروف ہے، عمران خان نوٹنکی کا ماہر ہے اور اسٹیج ڈراموں اچھا کام کرسکتا ہے، عمران خان صاحب، کانپیں آپ کی ٹانگ گئی ہیں ایک دن آپ سندھ کے عوام کے پاس نہیں گئے، چار سال میں جو فارن پالیسی آپ لوگوں نے تباہ کی بلاول بھٹو نے تین مہینوں میں وہ ٹھیک کردی ہے،توشہ خانہ کیس میں آپ کی صرف کانپیں ٹانگ نہیں رہی بلکہ جسم بھی کانپ رہا ہے، خان صاحب کاش آپ سیاستدان بننے سے پہلے ایک اچھے انسان بن جاتے، عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آپکی حکومت ہے آپ سیلاب متاثرین کی مدد کر لیتے، خان صاحب آپ نے پاکستان کے خلاف جو سازش کی ہے اس کے سرغنہ آپ اور آپکا پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ہے، پاکستان کے خلاف سازش میں جو جو شامل ہے ان سب کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے اور دنیا کے لیئے عبرت کا نشان بنا دینا چاہئے۔
ذوالفقار علی بدر
عمران خان بات کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں: ذوالفقار بدر
Sep 30, 2022