ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے 600 سے زائد ڈیلی ویجز اساتذہ کی مستقلی کا سپریم کورٹ پاکستان سے کیس جیتنے کے بعد غفار خان مرکزی صدر پنجاب ووکیشنل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا سٹاف ٹیچرز نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور میں شاندار استقبال کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری قصور چندا نعیم نے گلدستہ پیش کیا اور دیگر سٹاف نے زبردست کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ چندا نعیم کا کہنا تھا کہ 4 سال مسلسل جدوجہد کے بعد کامیابی اللہ کا انعام ہے اور تمام اساتذہ کی جدوجہد قابل تعریف ہے۔مرکزی مجلس عاملہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کی از سر نو تنظیم سازی کرکے اساتذہ کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے اورپنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کی طرف سے اساتذہ کے ساتھ 24 سالوں سے کی گئی محرومیوں کاجلد ازالہ کریں گے اور آسانیاں فراہم کریں گے۔