مراد راس ڈینگی کا شکار، پارکوں میں آدھی آستین کی قمیض پہننے پر پابندی کا فیصلہ

\لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے پارکوں اور عوامی مقامات پر آدھی آستین کی قمیضیں پہننے پر پابندی اور ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی سمیت دیگر اہم فیصلے کئے ہیں۔ فیصلے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکرٹری عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کئے گئے۔ گوجرانوالہ میں ڈینگی کیسز کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر اختر ملک نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوفوری اقدامات کرنے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔ دریں اثناء صوبائی وزیر تعلیم مراد راس ڈینگی بخار کا شکار ہو گئے ہیں، ان کے پلیٹ لٹسں کم ہونے لگے ہیں، انہوں نے کہا کہ طلباء احتیاط کریں۔
ڈینگی 

ای پیپر دی نیشن