اسلام آباد(خبرنگار)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کو ان کی بریت پر مبارکباد دی ہے ۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے مشیر نے مریم نواز کی بریت پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا انجینئر امیر مقام نے پارٹی قائد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے تمام عہدیداران و کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پوری پارٹی کے لیے بڑا اعزاز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پوری قیادت اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہے کہ انصاف ہوایاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کو سنائی گئی 7 سال کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بری کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
امیر مقام،مبارکباد