اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ 2,234,859 خاندانوں میں 55ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کر دی گئی ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 25000 روپے فی خاندان کی مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ بلوچستان ، سندھ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت اب تک مجموعی طور پر 2,234,859 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 55,871,475,000 روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 168,003 خاندانوں کو 4,200,075,000روپے مل چکے ہیں۔ سندھ میں 1,562,651 خاندانوں کو 39,066,275,000روپے مل چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 229,133 خاندانوں کو 6,152,425,000 روپے مل چکے ہیں۔ پنجاب کے 257,738 خاندانوں کو 6,443,450,000روپے موصول ہوئے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 370متاثرہ خاندانوں کو 9,250,000روپے مل چکے ہیں۔مجموعی طور پر آج سیلاب سے متاثرہ 90,241 خاندانوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹر میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ ادائیگیوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
بی آئی ایس پی